کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2دہشتگردہلاک، دھماکہ خیز مواد اسلحہ برآمد، ہلاک دہشتگردمیکانگی روڈ پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی اور اسحاق آباد مسجد میں ہونے والے دھماکوں سمیت تین واقعات میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بائی پاس کے مقام پر سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں حکمت اور کفایت کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہلکار محفوظ رہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جس میں نصب 6سے 7کلو گرام دھماکہ خیر مواد کو ریموٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا۔
دھماکہ خیرمواد میں بال بیر نگز اور نٹ بلٹ بھی شامل تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، دہشتگرد موٹر سائیکل کو شہر میں دہشتگردی کی واردات میں استعمال کے لئے تیار کرچکے تھے، ترجمان کے مطابق مارے جانے والے حکمت اور کفایت نامی مبینہ دہشت گرد شہر میں ہونیو الے 3دھماکوں میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں نے گزشتہ برس ڈبل روڈ آر آر جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھاجبکہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی اور اسحاق آباد مسجد میں ہونے والے خوکش دھماکے میں بھی ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹنے کر نے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔