کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے میں حالیہ شدید برفباری اور بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات، متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان آمان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے NDMA جیسے فعال اداروں کا کردار کلیدی ہوتا ہے اور ہمیں اپنے دیگر اداروں کو بھی مزید مستحکم اور فعال کرنا ہوگا کیونکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے احسن انداز میں نمٹنا گڈ گورنس کی علامت ہوتی ہے۔
گورنربلوچستان یاسین زئی نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے متعلقہ اداروں کو دور جدید کی سائنسی آلات، مشینریز ء اور تربیت یافتہ ورکرز سے لیس کرنا ہوگا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے چیئر مین NDMA لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا صوبے میں این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے ضروری مشینری فراہم کیا جائے تاکہ جانی ومالی نقصانات کم کیا جاسکے۔