|

وقتِ اشاعت :   January 23 – 2020

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان کی تبدیلی کیلئے قدوس بزنجو10 ارکان اپوزیشن چیمبر لانے میں کامیاب ہوئے تو اس جمہوری حق میں دیر نہیں کرینگے اور اپوزیشن بات چیت کیلئے تیار ہے اب گیند قدوس بزنجو کے کوٹ میں ہے۔

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب سے یہ حکومت بنی ہے ہم اپوزیشن میں ہیں جمعیت علماء اسلام،بلوچستان نیشنل پارٹی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،مسلم لیگ(ن) سمیت 23ارکان ہیں اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ ہماری حکومت بن جائے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی پر 23ہم ہیں 10اور آجائیں اپوزیشن چیمبر میں پھر ہم جمہوری حق ادا کرنے میں دھیر نہیں کرینگے اسپیکر سے کل بھی ملاقات ہوئی تھی 10اراکین لانا یہ قدوس بزنجو کا کام ہے اگر نمبر گیم پورے ہوئے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں اپوزیشن نے صوبے اور عوام کی حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ہم سب بیک زبان ہوکر گیس دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا ہے اور اس کے اثرات شروع ہوگئے ہیں گیس لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک فرق پڑا ہے اپوزیشن عوام کے حقوق کیلئے حکومت کا بھی ساتھ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے میں سمجھتاہوں کرپشن ایک ناسور ہے۔

کسی نے نہیں سوچا کہ کرپشن پاک پاکستان بنا ئے کوئٹہ میں جو حالیہ محکمہ تعلیم میں جو کرپشن ہوا ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی اس کا تائید کیا تھا ملک بھر سمیت بلوچستان میں کرپشن ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ریٹ بڑھ گئے۔

Trackbacks/Pingbacks

  1.  قدوس بزنجو 10ارکان کی حمایت لائے اپوزیشن ساتھ دے گی، ملک سکندر ایڈووکیٹ – روزنامہ آزادی | Balochistan News

Comments are closed.