کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس محسن بٹ نے کہاہے کہ نم کے ذریعے پہلی مرتبہ پولیس ملازمین کو ٹیکنالوجی سمیت تین شعبوں میں تربیت فراہم کرنا خوش آئند ہے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے کیونکہ اس سے ملازمین کی صلاحیتوں میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ ان کی استعداد کار بڑھے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں نم کے زیر اہتمام تربیت حاصل کرنے والے پولیس ملازمین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سعد خان اور فیکلٹی کے ممبران بھی موجود تھے،آئی جی پولیس نے کہاکہ ہمیں پہلی مرتبہ موقع ملا ہے اس قسم کے کورسز کرانے کا اہم اس طرح کے سالانہ تین چار پروگرام کرانا چاہتے ہیں۔
اور اس کی ہمیں ضرورت تھی ٹیکنالوجی کالج میں اضافے سے ملازمین کو تازہ دم رہنے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے میں بہتری لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پولیس یونیفارم تو ہر جگہ چل جاتاہے باہر ہمارے کورسز ہوتے ہیں آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ آفیسران اور ملازمین دونوں کو مل کر چلانا ہے، اس کیلئے جدید تعلیم ان کیلئے ضروری ہے انہوں نے کہاکہ پولیس سول ملازمین کو سرکاری امور دیگر جدید امور سے آگاہی ضروری ہے۔
تا کہ نئے دور کے تقاضوں کے مطابق وہ دفتری امور چلا سکیں جس سے سینٹرل پولیس آفس کے سرکاری امور میں بہتری لانے کے ساتھ مستقبل کے جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا مستقبل میں بھی پولیس کے سول ملازمین کونم کے حوالے سے جدید تربیت دینے جانے کا عمل جاری رہیگا اس موقع ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش رہی ہے۔
کہ دیگر ملازمین کو بھی دفتری امور کے حوالے سے سے روشناس کرنے لئے تربیتی کورس میں شامل کیاجائے اور یہ جاری ہے۔تقریب کے آخر میں پولیس کی 27 سول ملازمین، خضدار یونیورسٹی 2 اور نم کے 10 ملازمین کو تربیت مکمل کرنے پر سٹرٹیفکیٹ دئے گئے۔ تقریب میں نم کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل کل ڈاکٹر سعد خان نے آئی جی پولیس بلوچستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔