|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2020

کوئٹہ: نواب اسلم رئیسانی نے آزادی ڈیجیٹل نیوز کا افتتاح کردیا۔نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کو اجاگرکرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ناگزیر ہے۔
لالاصدیق بلوچ نے جو صحافتی خدمات انجام دی ہیں آج وہ جدید دور کے تقاضوںکے ہم آہنگ ہوکر آگے بڑھ رہی ہے، ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور ان کے اصول کو نوجوان نسل کو اپناناہوگاکیونکہ ان کی شراکت داری سے ہی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
آزادی ڈیجیٹل نیوز کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ کاکہناتھاکہ آزادی ڈیجیٹل نیوز نے یہ ثابت کیا کہ لالاصدیق بلوچ نے جو نوجوان صحافتی بریگیڈتشکیل دی ہے اس کے مشن کو آگے بڑھارہی ہے جس کی ایک مثال آزادی ڈیجیٹل نیوز کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔
امید ہے کہ آزادی ڈیجیٹل نیوز بلوچستان کے مسائل کو اسی طرح اجاگر کرے گی جس طرح لالاصدیق بلوچ نے اپنے صحافتی دور میں کیا تھا جس نے بلوچستان کے عوام کو اندھیروں اورمایوسی کی بجائے چراغ کی طرف متوجہ کرکے یہ امیددی تھی کہ پسماندہ بلوچستان کس طرح خوشحالی اور ترقی یافتہ بنے گا۔

One Response to “آزادی ڈیجیٹل نیوز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا”

Comments are closed.