سبی: سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی، تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا ممتاز عالم مولانا خورشید احمدنے پڑھائی،اختتامی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،اجتماع کی اختتامی دعا کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
پولیس،بی سی،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،سبی پولیس کی جانب سے ٹریفک کا نظام منصوبہ بندی نہ کرنے پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،شہر کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا،مقامی لوگوں کو بھی شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،تفصیلات کے مطابق سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع اتوارکے روز صبح دس بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔
اجتماعی دعامیں شریک ہونے کے لئے ملک بھر سے قافلوں کی آمدکا سلسلہ دعا سے کچھ دیر قبل تک جاری رہے تبلیغی اجتماع میں تین لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ڈسٹرکٹ پولیس،بی سی،لیویز فورس سمیت ایف سی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے لیکن سبی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کا نظام کی منصوبہ بندی نہ کرنے پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا پڑا،شہر کے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا جسکی وجہ مقامی لوگوں کو بھی شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اور مقامی لوگ شہر میں داخل ہونے کے لئے کئی گھنٹے تک چکر کاٹے رہے۔سہ روزہ تبلیغی اجتماع میں علماء کرام نے مسلمانوں امن بھائی چارے اخوت کا درس دیا انھوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستہ چل کر ہی گزارے کیونکہ دنوں جہانوں کی کامیابی صرف اللہ کے احکام اور آخری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہے مولانا خورشید احمد کے دعائیہ کلمات اسطرح تھے اے اللہ ہم سب کے سارے گناہوں کو معاف فرما اے کریم رب یہ لاکھوں کا مجمع اے اللہ اپنے سارے چیزوں کو چھوڑ کر اس میدان میں تیرے دربار بیٹھا ہوا ہے۔
اے اللہ تجھے راضی کرنے کیلئے آیا ہے ہم نے تیرے دیے ہوئے جسم کو تیرے نافرمانی پر استعمال کیا تیرے نعمتوں کے شکر ادا کرنے کے بجائے تیرے نافرمانی کے مقابلے میں استعمال کیااے اللہ آپ کریم رب ہے اگر آپ نے معاف نہ کیا اے اللہ آپ معاف کرنے والے ہے معاف کرنے کو پسند کرتے ہیں اے اللہ ہم سب کے سارے گناہوں کو معاف فرما اے اللہ ہمارے دلوں دنیا کی محبت سے معاف فرما آنکھوں کو خیانت سے معاف فرما اللہ ہمارے دلوں کو منور فرمادے اے اللہ اپنے احکام میں کامیابی کا یقین عطاء فرمادیاے اللہ اپنے سے سب ہونے کا یقین عطاء فرمادے اللہ ہمارے بچوں کو بے حیائی سے بچادے۔
اللہ ہمارے تاجروں کی تجارت میں زمینداروں کی زمیندارے سیاست والوں کی سیاست میں اے اللہ مزدوروں کے مزدوری میں اپنے مبارک احکام کو زندہ فرما ہمارے مسائل کو حل فرماحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک سنتوں کو زندہ فرما مولانا خورشید احمد نے امن سلامتی ملک کی ترقی خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی و اسلام کے سربلندی کیلئے دعا کی گئی