|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2020

 دبئی:  شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔

دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی۔

دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004، 2006 اور 2008 کی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلیے فائدہ  مند ہیں۔