|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2020

نوشکی: بی این پی کے ممبران صوبائی اسمبلی محمد اکبر مینگل، ثناء بلوچ، احمد نواز بلوچ، اختر حسین لانگو، میر بابو محمد رحیم مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے ممبر صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے گزشتہ روز نوشکی میں منشیات فروشوں کے ہاتھوں شہید کیے جانے والے نوجوان طالبعلم سمیع مینگل کے گھر قاضی آباد میں فاتحہ خوانی اور اظہار یکجہتی کئے اور بی این پی کے ضلعی سیکٹریٹ میں شہید کے خاندان نے واقعہ اور اس کے محرکات کے بارے میں ممبران صوبائی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہی دیں۔

اس موقع پر بی این پی نوشکی کی ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ممبران اسمبلی نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ نے اہل بلوچستان کو سوگوار کر دیاہے اور سمیع مینگل کی جرات اور بہادری بلوچستان کے غیور عوام خصوصا نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے سمیع مینگل نے منشیات جیسی لعنت کے خلاف اپنی خون کا نذرانہ دے کر سماج دشمن عناصر کے خلاف اٹھنے والی تحریک کو دوام بخشی اس موقع پر ثناء بلوچ کہا کہ ایک سال قبل انھوں نے منشیات کی لعنت منشیات فروشوں کے خالف سخت کاروائی اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے جدید سینٹر کے قیام پر مبنی قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش کی لیکن موجودہ صوبائی حکومت اس سلسلے خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔

ارکین اسمبلی نے کہا کہ پورے بلوچستان پر جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہے بلوچستان حکومت کے اس سرد مہری کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں منشیات کی لعنت اور حکام کی چشم پوشی کے خلاف وڈھ کے عوام لانگ مارچ پر مجبورہو چکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت وقت کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور سرپرستی کا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ ان سماج دشمن عناصر بے تاج بادشاہ بنے ہوے ہیں۔

عام شہری محصور ہیں جبکہ وہ آزادی کے ساتھ دندناتے پھرتے ہیں انھیں روکنے اور گرفتار کرنے والا کوئی نہیں جبکہ معززین شہری حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے ملازمیں ڈاکٹرز اور طلباء و طالبات کی گرفتاری کے لئے پوری مشینری حرکت میں لائی جاتی ہے انھوں نے کہا کی سرکار کی عوامی خدمت کا یہ حال ہے کہ عوامی مسائل سے آگاہی کے نام پرکھلی کچہری لگا کر مسائل کی نشاندہی اور پرامن سماج کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو چن چن کر دھونس دھمکی اور گولیوں سے خاموش کرنے کوشش کی جارہی ہے۔

اراکین اسمبلی نے صوبائی حکومت سے کہا کہ وہ بلوچستان بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے اور سمیع مینگل کے قتل کی ایماندارانہ بنیاد پر ملوث اہلکاروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پرانکوائری کر کے ملوث نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے انھوں کہا کہ بی این پی اور جمعیت دیگر اپوزیشن اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر سمیع مینگل کے بہیمانہ قتل میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اسمبلی سمیت دیکر تمام فورم پر آواز بلند کریگی۔

لیت و لعل چشم پوشی اور حقائق کو مسخ کرنے یا سرد خانے کی بھینٹ چڑھانے کی صورت میں روڈ بلاک سمیت سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے سے گریز نہیں کیا جاہیگا۔