|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمزورصوبائی ووفاقی حکومتیں اپنی ناکامیوں کوتسلیم کرنے کی بجائے مذمت کے چند کلمات وملبہ دشمن ہمسایہ ممالک پر ڈال کر بری الزمہ ہوجائینگے غریب بلوچستان میں سالانہ 64ارب روپے امن وامان کی بحالی پر خرچ ہوتے ہیں مگر امن وامان کی صورتحال پھر بھی بہترنہیں ہوتی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ منان چوک پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعے پر حکومت کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوام کوتحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکومت عوام کو سہولیات نہیں دے سکتے تو اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے حکومت تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داریوں میں سے ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے صرف مذمتی بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ رونماہوتا ہے تو کمزور صوبائی ومرکزی حکومتیں صرف اور صرف مذمتی بیانات چلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔