|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2020

قلات: سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم مہذب اور اسلام کو فوقیت دینے والی قوم ہے ہم جب بھی کوئی تہوار یا خوشی مناتے ہیں تو اس میں ہمیشہ اسلامی اقدار کا خیال رکھا جاتا ہیں۔

بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ قوم کپڑوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور اس میں شاعری کا بھی بڑا عمل دخل ہے میں اس خوشی کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر بلوچ نوجوانوں سے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک برات کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے کہا کہ بلوچ کلچر ایک امیر کلچر ہے اور یہ اسلام کو فوقیت دینے قوم کا کلچر ہے ہم بلوچ کلچر ڈے کو خوشی سے مناتے ہیں اور میں نے ہمیشہ بلوچیت کا پیغام دیا ہے۔

اس میں لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی دلچسپی لیتے ہیں اس لیئے ہم بھی اس خوشی کو چار چاند لگاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ قوم کے پیر ورنا یکجاہ ہو کر اس عزم کے ساتھ کلچر ڈے کو مناتے کہ بلوچ قوم کی ثقافت ہو ہمیشہ زندہ و تابندہ رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی ملک اور بیرون ملک ہمارا کلچر ڈے منایا جاتا ہے تاکہ بلوچ ثقافت کو یاد رہے اور اس خوشی کے موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں