کوئٹہ: PPHIبلوچستان کاUNDPکیساتھ ملکرپاکستان کے ساحلی علاقوں میں سونامی اورزلزلے کی تیاریوں کو بہتربنانے سے متعلق منصوبے پر کام کرنے پراتفاق۔گزشتہ روز چیف آپریٹنگ آفیسرپی پی ایچ آئی بلوچستان محمدرفیق رئیسانی،UNDPکے نیشنل پروجیکٹ کوارڈی نیٹرنعیم اقبال کے درمیان ہونے والی اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسرPPHI بلوچستان محمدرفیق رئیسانی نے کہا کہ صوبے کے دوردرازاضلاع میں لوگوں کی ضروریات کے پیش نظربنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں سونامی اورزلزلے سے بچاؤ کیلئے PPHIبلوچستان UNDPکیساتھ بھرپورتعاون کرے گی۔
اس سلسلے میں UNDPگوادرمیں بی ایچ یوزاورسکولوں کی عمارتوں کاسروے مکمل کرکے سونامی اورزلزلہ پروف بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ PPHIڈاکٹرمختارعلی زہری،ڈائریکٹرٹیکنیکل PPHIڈاکٹرامیربخش بلوچ، پروجیکٹ منیجرUNDPعدیلہ خالد،مانیٹرنگ اینڈرپورٹنگ ایسوسی ایٹ UNDPعبدالوحید بلوچ بھی موجودتھے۔
علاوہ ازیں UNDPکے وفدنے MERCکنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں پرڈائریکٹرMERCبلوچستان فیصل شریف نے انہیں ایمرجنسی رسپانس سینٹرسروس سے متعلق بریفنگ دی۔