بسیمہ: پی ڈی ایم بلوچستان کے ہدایت پر واشک میں ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کی طرف سے محکمہ زراعت توسیع خاران اور واشک کے زیر نگرانی میں اسپرے کا عمل جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ڈی جی زراعت بلوچستان مسحود بلوچ۔ڈائریکٹر زراعت سید عارف شاہ ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد چلگری کے تعاون سے واشک میں ٹڈی دل مکاو پروگرام کے مد میں ٹڈی دل کو تلف کیا جارہا ہیں اس دوران محکمہ زراعت توسیعی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی بخش بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن غلام حسین شاہوانی فیلڈ اسسٹنٹ حاجی گلزار بلوچ شیر احمد پر مشتمل ٹیم متاثرہ علاقوں میں خود جاکر ٹدی دل کے خلاف اسپرے کے ذریعے تلف کرنے کا مہم شروع کیا گیا ہیں۔
واشک کے مختلف علاقوں علاقے بوڈکو، شمشمی، زرد، زیارت، گریشہ، سیچی، دمگ، دالی شامل ہیں ان علاقوں میں اسپرے کے دوران ایکڑوں کے حساب سے زمینات کو اسپرے کیا جارہا ہیں اور لاکھوں کے حساب سے ٹڈی دل کو تلف کی جارہی ہیں تاکہ زرعی زمینات و فصلات کو ٹڈی دل کے نقصانات سے بچایا جاسکیں واضع رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ پہلے ان علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھا اور لاکھوں کے حساب سے ٹڈی دل یہاں پر آنڈے دے چکے تھے جن کی پیدائش و پیداوار سے کئی۔
زرعی زمینات و فصلات کو شدید نقصان ہوا تھا جس کے بنا پر حکومت بلوچستان کے محکمہ صوبائی قدرتی آفات(پی ڈی ایم)کے ہدایات پر ضلع واشک اور خاران میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن حکومت پاکستان کے جانب سے اسپرے کی جارہی ہیں تاکہ ان زرعی زمینات و فصلات کو محفوظ بنایا جاسکیں جس کی وجہ سے اسپرے آپریشن کے ذریعے ٹڈی دل کو تلف کا عمل تیزی سے جاری ہیں۔
کرونا وائرس کچھ ذمہ دار حلقوں کے لیے منافع بخش کاروبار بن گیا، ہاشم نوتیزئی
دالبند ن: (نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی محمد ہاشم نوتیزئی نے زائرین کی غیرقانونی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کچھ ذمہ دار حلقوں کے لیے منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔
تفتان سے بھاری رقوم کے عوض زائرین کو سفر کی اجازت دی جارہی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران سرحد پر غیرقانونی نقل و حرکت جاری ہے زائرین کا تعلق جس صوبے سے ہو وہاں قرنطینہ بناکر رکھا جائے چاغی و گرد و نواح میں کرونا وائرس پھیلنے کے شدید خدشات پیدا ہوگئے مقامی لوگ سخت پریشانی کے عالم میں مجھے فون کررہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھایا لیکن تسلی بخش جواب نہیں ملا نوشکی میں کچھ زائرین کو سرکٹ ہاس میں رکھنا ناقابل فہم ہے زائرین مہمان تھوڑی ہیں جنہیں عوامی مقامات پر رکھا جائے وزیراعظم کے معاون برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو خدشات سے آگاہ کروں گا۔