کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون آئی جی پولیس کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو 14دن ڈیوٹی سے سے مستثنیٰ قرار دینے پر شدید احتجاج کیا۔
آئی جی پولیس نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا گزشتہ روز ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کو ٹیلی فون کر کے کورنا وائرس سے متعلق اقدامات پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور آئی جی پولیس کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو 14دن چھٹیاں دینے سے متعلق شدیداحتجاج کیا اور کہا کہ یہ ایک قوم کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ کورنا وائرس ایک عالمی وباء بن چکی ہے۔
اس لئے کورنا وائرس کو صرف ایک قوم سے تعبیر کرنا صوبے کی مفاد میں نہیں ہے آئی جی بلوچستان نے فوری طور پرگزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کورنا وائرس عالمی وباء ہے جس نے دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے اور کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت عملی اقدامات ا ٹھارہے ہیں اور حکومت مسلسل کارکردگی دکھانے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نے پولیس اہلکاروں نے صوبے میں دہشتگردی کیخلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔