|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2020

لندن: انگلینڈ کی فٹبال لیگ انگلش پرئمیر لیگ کے اگلے تین راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ کی فٹبال لیگ انگلش پرئمیر لیگ کے اگلے تین راؤنڈز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 3اپریل تک میچز معطل کر دیئے گئے ہیں۔یہ فیصلہ آرسنل کلب کے ہیڈ کوچ 37سالہ مائیکل ارتیتا اور چیلسی کے کھلاڑی میں کورنارائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔

روگانی اور رونالڈو نے ایک روز قبل ہی چیمپئنز لیگ کے میچ میں حصہ لیا تھا۔ یووینٹس کیدیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کروائے جانے کا امکان ہے۔اس سے پہلے اٹلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اٹالین سیریز اے کے میچ کے دوران یووینٹس اور انٹرمیلان کا میچ خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اسٹار فٹبالر رونالڈو تماشائی نہ ہوتے بھی فرضی طور پر مداحوں سے ہاتھ ملاتے رہے۔

دوسری جانب امریکی باسکٹ بال لیگ نے ایک کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق کے بعد تمام مقابلے ملتوی کر دیئے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں تماشائیوں سے دور رہنیکی ہدایت کر دی۔ کرکٹرز کو ہاتھ ملانے، آٹو گراف دینے اور تماشائیوں کا موبائل لے کر سیلفی بنانے سے بھی روکا گیا ہے۔ چیمپینز لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیور پول کے میچ میں کوچ نے شائقین سے ہاتھ نہ ملایا۔ میچ کے دوران دونوں کوچز نے بھی ہاتھ نہیں ملائے بلکہ کہنی ٹکرا کر نیک خواہشات کااظہار کیا۔