|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2020

گوادر: کروناوائرس کے پیش نظر پسنی میں عمانی ہسپتال میں چالیس بستروں پر مشتمل سینٹر قائم کردیا گیا،شہری اجتماع سے گریز کریں،گوادر میں کرونا وائرس کا کوئی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا،ڈپٹی کمشنر گوادر،سوشل میڈیا میں غلط پوسٹ شیئر کرکے خوف ہراس پھیلانے والوں کے خلاف افراد کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔

کیپٹن محمد وسیم تفصیلات کے مطابق کرونائرس کے پیش نظر پسنی میں پچاس بیڈ عمانی ہسپتال میں چالیس بستروں پر مشتمل سینٹر قائم کردیاگیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمدعارف زرکون نے عمانی ہسپتال کا دورہ کیا اورانتظامی امور کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے شہریوں سے گزارش کی ہے اجتماع اور جلسہ اور جلوس سمیت زیادہ سے زیدہ تعداد میں اکٹھے رہنے سے گریز کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پسنی اور گردنواح میں کروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن ابتدائی تدابیر انتہائی ضروری ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن محمدوسیم نے بتایا کہ ضلع گوادر میں کرونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں غلط پوسٹ شیئرکرنے والوں کے خلاف کاروائی کرینگے انہوں نے بتایا کہ کروناوائرس کے متعلق مین لیبارٹریز وغیرہ کوئٹہ کراچی اور اسلام میں ہیں جہاں حتمی ٹیسٹ وغیرہ کئے جاتے ہیں ضلع گوادر کے کسی بھی علاقے میں ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا شہری فیک اور غلط پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں۔