|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2020

کوئٹہ: پاک افغان بارڈر پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے موبائل اسپتال قائم طور خم بارڈر پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے موبائل ہسپتال قائم کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت کی خصوصی ہدایت پر طور خم بارڈر پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے موبائل ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں پر افغانستان سے آنے والے افراد کی مکمل چیکنگ اور سکریننگ کی جا رہی ہیں ڈاریکٹر ہیلتھ سروس مرج ایریا ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی نے خود جا کر انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت جاری کی کہ افغانستان سے انے والے تمام لوگوں کی مکمل چیکنگ اور سکریننک کی جائے۔

افغانستاں سے روزنہ کے بنیاد پر طورخم بارڈر سے تقریبا اٹھ ہزار لوگوں کی آمددرفت ہوتی ہے ان لوگوں کی سکریننگ کے لے طورخم بارڈر پر موبائل ہسپتال قائم کی ہے تاکہ لوگوں کی بر وقت چیکننگ کی جا سکے۔