کوئٹہ: بی اے پی کے رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے سنجیدہ اور تمام تر اقدامات کررہی ہیں کرونا وائرس نے پوری دنیا ء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان خود صوبے میں کرونا وائرس کے انتظامات اور اقدامات کی نگرانی خود کررہے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت پر غیر سنجید کے الزامات لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو اس ہنگامی صورتحال کے دوران حکومت الزامات لگانے کیلئے بجائے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ ابتک الحمد اللہ ہے بلوچستان میں کرونا وائرس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
صوبائی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے مکمل طورپرالرٹ وفاقی حکومت، وفاقی محکمہ صحت، عالمی ادارہ صحت،سے مسلسل رابطہ میں ہے کرونا وائرس نے دنیاء بھرمیں وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے سنجیدگی کامظاہرہ کریں انہوں کہاکہ ایران سے آنے والے ز ائرن کا اسکینگ کرنے کے بعد قرنطینہ خیمہ بستی میں آپزرویشن پر رماہر ڈاکٹرز زائرین کی نگرانی اور دیکھ بحال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے صوبے کے عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام تر احتاطی تدابیر کئے جارہے ہیں صوبہ بھر میں دفعہ114 کا نفاذ کیا گیا ہے اسکے علاوہ صوبے بھر میں کرونا وائرس کے احتاطی تدابرکے اختیار کرنے کیلئے عوام میں شعور آگاہی کیلئے تمام اضلاع میں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، پی ڈی ایم اے سمیت تمام سرکاری ادارے کیلئے کام کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ یہ وقت تنقید اور بے جا الزامات لگانے کا نہیں ہے بلکہ اپوزیشن سمیت معاشرے کی ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کاساتھ دے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ اس سلسلے میں 24 گھنٹے وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی ازخود نگرانی کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے مفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور عوام میں بلاجواز خواف وہراس پھیلاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اور صوبائی حکومت کے اقدامات عوام خود بھی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وائرس سے خوفزادہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے عوام احتاطی تدابیراختیار کریں۔