|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

ہرنائی : صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ کورونا سے گبھرانے کی بات نہیں۔ اس وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاط کی اشد ضرورت ہے عوام ڈاکٹرز کے بتاگئے احتیاطی تدابیر پر سختی عمل درآمدکرے اور زیادہ رشہجوم والے جگہ پر جائے سے گریز کریں۔

کرونا وائرس سے ابتک تک دنیا کے 162 ممالک اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں یہ صرف پاکستان یا بلوچستان کا مسئلہ نہیں ہے حکومت کیلئے عوام کی جان و مال کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے پاکستانی میڈیا اہم کردار ادا کررہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کورونا سے گبھرانے کی بات نہیں۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے۔

کورونا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے صحت کے تمام شعبے توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے کورونا کے باعث ایمرجنسی نافذ اسکول یونیورسٹیز، دینی مدارس، پبلک پارک، سول سیکرٹریٹ کو عام عوام کے لئے بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی درالحکومت، تفتان بارڈر، افغان نستان باڈر کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کو طبی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ ائرپورٹ پر مکمل اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام نے دہشتگردی نے دہشت گردی، زلزلے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، وائرس کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلی میرجام کمال خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم ہے۔ وزیراعلی کرونا وائرس کی تدارک سے متعلق اقدامات کا خود جائزہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے ذائرین کی افواج پاکستان کے جوان بارڈرز پر اسکریننگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاک فوج کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے خدمات پیش کرنے پر آرمی چیف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔