|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2020

دکی: کرونا وائرس کے پیش نظرڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کی ہدایت پر ایف سی پارک جیم کلب کی بندش اور سپورٹس فیسٹیول ختم کرنے کے بعد پندرہ دن تک ہوٹلوں اور کولڈ ڈرنک کے دکانوں کی بندش کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

جسکی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے ہوٹل آج سے بند ہوگئے ہیں۔ہوٹلوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں سمیت مسفاروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔شہری کہتے ہیں۔

کہ پورے بلوچستان میں صرف دکی میں ہوٹل بند کرنا غیر منصفانہ عمل ہے پورے ضلع میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے ضلع بھر میں ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول سمیت سپورٹس کی تمام سرگرمیاں معطل کرکے دینی مدارس بھی بند کردئیے گئے ہیں۔