قلات: ملک کے دیگر شہروں کی طرح قلات میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن کر نے کے اعلان کردیا قلات میں اسسٹنٹ کمشنرزاہد لانگو اور انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی کا بازار مارکیٹس شاپنگ سینٹر کا دورہ اور تاجروں کو تین ہفتوں تک اپنی دوکانیں بند رکھنے کے لیئے احکامات جاری کیئے گئے۔
جس پر موقع پر تاجروں نے اپنے دوکانیں بند کرنے شروع کر دیاان تین ہفتوں کے دوران صرف میڈیکل اسٹورز اور پرچون سٹورز کھلے رہیں گے جبکہ ہوٹلز میں بیٹھ کرکھانے پینے کی اجازت نہیں ہو گی ہوٹلز سے کھانے پینے کی اشیاء خرید کر گھروں کو لے جا سکیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد لانگو کا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تین ہفتوں تک بازار مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز بند رہیں۔
گے تا کہ اس موزی وائرس سے شہریوں کو تحفظ فراہم کر سکیں انہوں نے کہا کہ شہری خود بھی رش اور ہجوم میں جانے سے گریز کرے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں زیادہ وقت گھر میں رہے اور لوگوں سے ملنے جلنے سے بھی احتیاط کریں اگر بہت ہی زیادہ ضروری کام ہو تو گھر سے باہر نکلتے وقت اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں۔
اپنی ہاتھوں میں دستانے پہنے اور ہاتھوں کو سنی ٹائزر اور صابن سے زیادہ سے زیادہ دھویا کرے انہوں نے کہا کہ جو تاجر ان تین ہفتوں میں بغیر کسی اجازت کے اپنی دوکان کھولی تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی