|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

کوئٹہ: محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 108 ہوگئی.

تفتان سے آئے زائرین میں سے 1950 کی اسکریننگ کی گئی، محکمہ صحت 1043 افراد کے رپورٹ منفی آئے، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1405 ہوگئی ہے، جن میں فاطمہ جناح اسپتال میں 2 جبکہ شیخ زید اسپتال میں 106 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں، تفتان میں زائرین کی تعداد 402 جبکہ آر ڈی بلڈنگ میں زائرین کی تعداد 26 ہے.