|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2020

ہرنائی :  ہرنائی وگردوانواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ندی نالوں میں سیلابی ریلے سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلے ہرنائی شہر، محلوں، اور دیہی علاقوں کی آبادی و زرعی علاقوں میں داخل کچے مقانات مہندم مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہزاروں ایکڑ پر کاشت لہسن، پیاز،ودیگر فصلات سیلابی ریلوں کی نظر لیویز ایف سی پولیس اور مقامی نوجوانوں نے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو گھروں میں موجود بچوں خواتین، ضعف المرافراد سمیت دیگر افراد کو رسیوں کے زریعے نکال دیاگیا۔

سیلاب سے ضلع میں بہت بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تفصیلات کے مطابق ہرنائی و دیگرونواح میں چار گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے ہرنائی شہر کا حفاظتی سروتی بند ٹوٹ گیا سیلابی پانی محلہ آخترآباد ہرنائی شہر جلال آباد، بابو محلے، کلی زرمانہ، سیان، ترو، کے رہائشی و زرعی علاقوں میں سیلابی ریلہ گھروں دکانوں، زرعی زمینوں میں داخل ہوگیا ۔

ہزاروں افراد جن میں خواتین۔بچے اور ضیف سیلابی میں پھنسے گئے اطلاع ملتے ہی ایف سی114 ونگ ہرنائی کے ونگ کمانڈر کرنل طاہر منیر ایف سی جوانوں کے ہمراہ لوگوں گھروں سے نکالنے موقع پر پہنچ گئے اسکے علاوہ لیویز اور پولیس کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے موقع پر پہنچ کر سینکڑوں افراد سیلاب سے نکال کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

سیلاب ریلہ شہر و رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا سیلاب کی زد میں آنے والے گھروں میں موجود مرد وخواتین نے چیخ پکار شروع کردیا گیا سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے کے بعد ہرنائی شہر اور محلے کی گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہے ہیں جبکہ وولن مل کے قریب ایک گاڑی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

سیلابی ریلے آنے کے باعث شہر اور محلوں، اور گاؤں میں بڑی تعداد میں گھروں اور دکانوں اور ہزاروں ایکڑ پر کاشت تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچایا ایف سی۔لیویز۔پویس اور مقامی نوجوانان نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو جانی نقصان سے بچایا ایف سی کے جوان رسیاں باند کر سیلاب کے باعث گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو گھروں سے نکال کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

سروتی حفاظتی بندٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے محلہ اختر آباد اور دیگر محلوں کے لوگوں کو جلد سے جلد محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی اپیل کی گئی ایف سی، لیویز، پولیس فورس کے جوانوں کو مدد کیلئے محلہ اخترآباد پہنچایا گیا جہاں ان نوجوانوں نے لوگوں کو گھروں سے بحفظات نکال دیاگیا ونگ کمانڈر کرنل طاہر منیر نے بتایا کہ محلہ اختر آباد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے بعد ایف سی114 ونگ کی جانب سے انہیں کھانا بھی فراہم کیا گیا۔