|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : صوبائی مشیر محنت وافرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے عوام کو بنیادی سہولتوں کے فراہمی یقینی بنانے کے لیئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

جس کے لیئے نصیر اباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر تعمیراتی کام کریں گے ہم نے اپنی عوام کی خدمت کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے حلقہ انتخاب میں سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھا دیا ہے نصیرآباد ایک زرعی علاقہ ہے۔

سڑکوں کی تعمیر سے فارم ٹو مارکیٹ زرعی اجناس کی ترسیل میں عوام کو سہولت میسر ائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیراباد میں اپنے حلقے ار ڈی 60مگسی شاخ میں سڑک پر جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ایکسئین بی اینڈ ار ون ارسلا خان رند نے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی کو سڑک کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔

ایس ڈی او بی اینڈ ار ون نادر علی پہنور،ایس ڈی او ایریگیشن نیاز احمدلہڑی سمیت دیگر موجود ہیں صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبائی حکومت اقتدار میں انے کے بعد روزاول سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے دن رات کام کررہی ہے۔

اور وہ تعلیم و صحت کے ساتھ ساتھ امدورفت میں موجود مشکلات کے لیئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے صوبائی مشیر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ہماری حکومت دیگر ذمہ داریوں سمیت کرونا وائرس جیسے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔
تاکہ عوام کو اس افت سے حفاظت ممکن بنایا جا سکیں اور انکی زندگیوں کو کروناوائرس سے درپیش خطرات کو کم سے کم کیا جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے تمام توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور ان کی خدمت میں کسی بھی قسم کی قربانی سے کسی قسم کا دریغ نہیں کریں گے۔