|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی.

بلوچستان میں سامنے آنے والے کیسز سے متعلق ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ مزید 12 کیسز سے متاثرین کی تعداد 131 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 455 افراد کے نمونے لیے گئے اور ابھی 165 افراد کے نتائج آنا باقی ہیں۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق 2033 افراد کی اسکرینگ کی جاچکی ہے جبکہ تفتان قرنطینہ میں 277 جبکہ آر ڈی اے قرنطینہ میں 111 افراد موجود ہیں۔