|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2020

کراچی: سندھ حکومت نے 27مارچ سے 5اپریل مساجد میں نمازکے اجتماعات پرپابندی عائد کردی۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد میں صرف 3سے 5افراد نماز ادا کرسکیں گے۔

مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علما کی مشاوورت سے کیا۔ مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ صرف تین سے پانچ افراد مساجد میں نماز جمعہ ادا کرسکیں گے۔ترجمان کے مطابق فیصلہ علمائے کرام اور ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا۔

مساجد کھلی رہیں گی تاہم مسجد کے عملے سمیت صرف پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہیں ہوگی۔نماز جمعہ مساجد میں صرف تین سے پانچ افراد ادا کرینگے۔