لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم کٹس کے بغیر کورونا کاؤنٹرز پر کام کررہے ہیں جبکہ نرسز سے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے میو اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک کٹ دی گئی ہےجو بار بار دھوکر استعمال کررہے ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ کورونا وارڈ میں انتقال کرنے والے بزرگ مریض کا دل مکمل کام نہیں کررہا تھا جبکہ رات بارہ اور صبح 4 بجے مریض کو چیک کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کیوجہ سے مریض کو کوئی انجیکشن نہیں لگا سکتے تھے، جبکہ ایسے مریض کو باندھ دیا جاتا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر ایسی ویڈیو بناکر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی کورونا سے متعلق ٹریننگ کی گئی، نہ کٹس پہننے کا طریقہ بتایا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا کہ کس شعبہ کے ڈاکٹر، نرس اور پیرا میڈکس کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا ہے۔