|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2020

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے ایم ایس ڈی بلو چستان کے انچار ج کو ماسک اور کٹس چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر بر طرف کر کے انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کما ل خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈائیریکٹر /انچاج میڈیکل سٹور ڈیپارٹمنٹ(MSD)ذولفقار علی بلوچ کو عہدے سے برطرف کر دیاانکی بر طر فی اور انکوائری کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ڈی جی ہیلتھ کو ماسکز اور کٹس کے دستیابی کے متعلق تاریکی میں رکھاایم ایس ڈی ا سٹور میں ماسکز اور کٹس کے اسٹاک کو چھپا کر محکمہ کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے محکمہ صحت میں کالی بھیڑوں کو معاف نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے نیٹ ورک تک پہنچ کر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے بھی احکامات دئیے ہیں۔