کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے عوام کی خدمت اور عوام تک ریلیف پہنچانے کے تمام عمل کی نگرانی خود کروں گا۔
صوبائی وزیر تعلیم، پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ تمام کارکن اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لئیے میدان میں آجائیں اور عوام کو کرونا کے خلاف شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کریں۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام کارکن آج سے وزیر اعظم ٹائیگر کرونا ریلیف فورس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ ہم اپنے کارکنوں کے ذریعے ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لئیے تیارہوں، صوبے میں رجسٹرڈ چھ لاکھ مرد و خواتین کارکن کرونا ٹائیگر ریلیف فورس میں خود کو رجسٹر کریں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں