کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی،ڈیلی ویجرز اور غریب لوگوں کو راشن اورمعاونتی پیکیج کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس۔
جس میں صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی اجلاس کو فوڈسیکیورٹی کمیٹی اور معاونتی پیکج کمیٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔پہلے مرحلے میں رواں ہفتہ کے دوران کوئٹہ میں رضا کار تنظیموں کی معاونت سے مقرر کردہ مقامات پر مستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز کیا جائے گا۔وفاقی حکومت سے صوبوں خاص طور پر بلوچستان کی جانب سے گندم خریدنے اور زخیرہ کرنے کیلئے رابطہ کیا جا ئے گا۔
ضلعوں کی سطح پر مستحقین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر کے ان میں نقد رقم یا راشن جو مناسب ہوکی تقسیم شروع کی جائے گی اجلاس میں اضلاع کو معاونتی پیکیج کے لیے فوری طور پر فنڈز کے اجراء کابھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں اشیاء خوردونوش کی قلت نہیں ہونے دی جائے اور ضلعی انتظامیہ خوردنی اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنائیں۔فوڈسیکیورٹی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ضلعوں سے خوردنی اشیاء کی ضلعوں میں دستیابی کا ڈیٹا حاصل کرے اور صورتحال کی نگرانی کر ے گی۔