|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدمریضوں کی تعداد 164 ہوگئی،

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ  صوبے میں ایک روز میں مزید 17 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔