|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر عطااللہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاون کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو چائیے کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں آئیسولیشن وارڈ اور قرنظینہ سنئیر بنائے گئے ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر صوبائی حکومت نے ہر ڈویژن کے کمشنر کو ایک ایک کڑور روپے فنڈز جاری کردیا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے حکومت بلوچستان اپنی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر عطااللہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وباء ہے جس نے پورے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ دنیا کی ترقی یافتہ اور جدید ممالک بھی احتیاطی تدابیر کو ہی اس کے روک تھام کا زریعہ قرار دے رہے ہے۔اپنے لیے اپنے پیاروں کے لیے اور مکمل سماج کے لیے خود کو گھروں تک محدود کریں۔

کیونکہ خود محدود ہونگے تو خود کے ساتھ سب کو محفوظ کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سماجی زندگی کو قائم رکھنا ہر فرد کی زمہ داری ہے۔سماج کا ہر فرد اپنے خاندان سمیت حصہ دار ہے۔اس لیے اس کی مجموعی حفاظت بھی سب کا مشترکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمہ حقیقت ہے کہ ہمارے ملک کی بہت ساری آبادی خط غربت سے نیچے کی زندگی بسر کررہی ہے۔اور ان کے گھر کا راشن محنت و مزدوری کے بدولت ممکن ہوتا ہے۔

لیکن اس طبقہ کو بھی محتاط رہنا ہے۔اور موجودہ مہلک وائرس سے بچنے اور روک تھام کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کی حفاظتی احکامات پر عمل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک پر کامل یقین یقین ہے کیونکہ وہ مہربان زات ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے پیارے ملک۔صوبے اور ہمیں ہر بیماری اور افت سے محفوظ رکھے۔