|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

کوئٹہ: سریاب کے معلقہ علاقوں میں کورونا وائرس سے حفظ ماتقدم کے حوالے سے کوئی بھی اسپرے نہیں کیا گیا عوامی حلقوں کا وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان و سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سریاب کے مختلف علاقوں کے معتبرین معززین و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے رابطہ کیا جس پر عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے دوسرے علاقوں میں تو اسپرے ہونے کا سنتے ہیں لیکن سریاب میں کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کوئی اسپرے کرتے ہوئے ہمیں نظر نہیں آیا انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایڈمنسڑیٹر کوئٹہ صفائی کے حوالے سے سریاب کو تو روز اول سے فراموش کرتے نظر آئے ہیں لیکن آج بد قسمتی سے ایک ایسے معاملے میں بھی سریاب کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

جس سے لوگوں کی زندگی اور موت وابستہ ہیوزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان و سیکرٹری بلدیات سریاب میں صفائی کی ناقص صورتحال اور خاص کر کورونا وائرس کے حوالے سے سریاب میں اسپرے نہ ہونے کا از خود نوٹس لیں تاکہ سریاب کے عوام میں پھیلی ہوئی بیچینی کا خاتمہ ہو سکے اور سریاب کے عوام کو بھی یہ احساس ہو کہ وہ بھی بلوچستان کے کیپٹل کے رہائشی ہیں۔