|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

ہرنائی : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کورونا کے مریضو ں کی علاج معالجے پر مامور طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کی تحفظ کے سلسلے میں تمام تراقدامات کو یقینی بنائے گے حکومت بلوچستان فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے جنگ لڑنے والے تمام طبی عملے کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں۔ طبی عملے کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس مقصد کیلئے درکار تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں۔

ان تمام تر انتظامات کا وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان علیانی خود ہی نگرانی کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان کورونا وائرس کی روک تھام، تدارک کیلئے انتہائی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ کورونا ایک عالمی وباء ہے۔

جو دنیابھرمیں تیزی سے پھیل رہاہے حکومت بلوچستان نے صوبے کے عوام کوکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں ایمرجنسی کانفاذ کرکے لاک ڈاؤن کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو بازاروں اور رش والے جگوں سے دور رکھ سکیں انہوں نے کہاکہ ماہرین نے واضح کیا ہے۔

کہ کورونا کا واحد علاج احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے عوام ماہرین کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی عمل درآمد کرے اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے آپ اور اپنی فیملی کو گھروں تک محدود کریں بلاوجہ سے گھر سے نکلنے سے گریز کریں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کورونا وائرس سے مقابلہ متحدہ ہوکرکرنا ہے۔

کیونکہ ابتک اس وبائی وائرس سے مختلف ممالک ہزاروں لوگ جان بحق اور لاکھوں افراد مرض کاشکار ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کورونا وائرس سے فرنٹ لائن لڑنے والے طبی عملے کی جانوں کی حفاظتی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہورہا ہے۔
اور وزیراعلیٰ بلوچستان ازخود کورونا وائرس کے تمام صورتحال کازخود نگرانی کررہے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر بلاجواز نہ نکلے لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کرے گھروں میں رہے صفائی کا خاص خیال رکھیں بار بار اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھویا کریں اور ملنے جلنے سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ کورونا سے گھبرانہ نہیں بلکہ لڑنا ہے۔