|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2020

خضدار: خضدار میں لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ،آج سے ماسوائے میڈیکل اسٹورز اور نان بائی کے مستثنیٰ رکھنے والی دکانیں صبح دس بجے کھلیں گے اور چار بجے بند ہو جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتی اعلان کی روشنی میں آج خضدار میں لاک ڈاون کا دورانیہ مزید سخت کر دیا جائے گا لاک ڈاون سے مستثنیٰ دکانیں صبح دس بجے کھلیں گے اور شام چار بجے بند ہو جائیں گے تا ہم میڈیکل اسٹورز اور نان شاپس کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں وہ اپنی معمول کے مطابق دکانیں کھلیں اور بند کریں۔

نیز خضدار،نال،کرخ اور زہری میں لاک ڈاون کا سلسلہ تیرویں روز میں داخل ہو گئی ماسوائے استثنیٰ پانے والی دکانوں کے باقی تمام دکانیں شہر اور قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلیں ہفتے کے روز بھی بند رہے۔