ژوب: محکمہ تعلیم اورای ایس پی نے میرا گھر میراسکول کے عنوان سے مقامی سطح پر ایک پروگرام شروع کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس سے دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک میں ہر قسم کی سرگرمیاں متاثر ہیں جن میں ہمارا ملک پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔ ان سرگرمیوں میں ایک سرگرمی بچوں اور بچیوں کا تعلیمی سلسلہ بھی ہے۔
ملک کے تمام صوبوں میں سکولز کالجز اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق صرف بلوچستان میں اس وقت 18 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم کی نعمت سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔
چونکہ ہمیں کرونا سے ہر حالات میں لڑنا ہے لحاظہ اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیمی عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم بلوچستان نے ای ایس پی کی مدد سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے “میرا گھر میرا سکول”۔ اس مہم کا مقصد والدین کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ اپنے بچوں کو پڑھانے کا سلسلہ گھر میں جاری رکھا جائے تاکہ بچے سیکھنے کے عمل سے جڑے رہے۔
ہر گھر میں ایک تعلیم یافتہ شخص اپنے ہی گھر کے بچوں کو پڑھانے لگ جائے تو ہم کئی لاکھ بچوں کو تعلیمی سلسلے سے جڑے رکھنے میں کامیاب رہیں گے اور اس وبا سے لڑنے میں کامیاب رہیں گے۔