تہران : ایران کے ایک سرکردہ سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ حشمت اللہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور ایران ایک تیسرے فریق کی وجہ سے غیرمعمولی طورپر جنگ کے دھانے پر پہنچ گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی رکن پارلیمنٹ حشمت اللہ فلاحت پیشہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن بھی ہیں کا کہناتھا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو یہ دونوں ملکوں کے ساتھ زیادتی ہوگی کیونکہ اس کا اصل سبب ایک تیسرا فریق ہے۔
حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے امریکا اور ایران کے درمیان لڑائی کرانے والے تیسریفریق کا نام نہیں لیا مگر خبردار کیا کہ دونوں ملک غیرمعمولی طور پر جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بارے میں ایک تیسرے ملک سے معلومات لے رہے ہیں۔