کوئٹہ: کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہی یوٹیلٹی اسٹور میں آٹا اور چینی ختم ہونے سے لوگوں کے مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے جو شہر کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی نا پید ہوچکا ہے۔
اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی کے حوالے سے آرڈرز دے دیئے ہیں تاحال کوئٹہ نہیں پہنچی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث جہاں کاروباری مراکز بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر عوام کی مشکلات اس وقت بڑھ گئی جب شہر کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹور میں آٹا اور چینی کی قلت پیدا ہوگئی اس کی وجہ سے پریشان حال عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو بلندوبانگ ریلیف پیکجز کی دعوے تو کئے جارہے ہیں مگر ریلیف پیکجز تو درکنا کوئٹہ شہر کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی نا پید ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحا ل کے باعث پہلے سے ہی صورتحال خراب ہے اور اوپر سے یوٹیلٹی اسٹور میں چینی اور آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب دیگر دکانوں سے مہنگے داموں پر آٹا اور چینی خریدنے پر مجبور ہیں اور جس کے پاس پیسے نہیں وہ تو آٹا اور چینی کھانے سے محروم رہ گئے ہیں حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلیف دیا جائے اور شہر کے یوٹیلٹی اسٹور میں آٹے اور چینی کی قلت کافوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کریں۔