کوہلو: ممبر صوبائی اسمبلی وڈپٹی پارلیمانی لیڈرپاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ خان مری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایگزٹیوانجنیئرروڈ کی ہدایت پر محکمہ مواصلات کے عملے نے کوہلو،دکی قومی شاہراہ پر مٹی کے تودوں کو بھاری مشینری سے ہٹا دیا گیا محکمہ مواصلات کے حکام کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت اور ممبر صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ایزیگٹو انجنیئر روڈ نے محکمے کے عملے کو بھاری مشینری کے ہمراہ کوہلو،دکی قومی شاہراہ پر بارش کے باعث گرنے والے مٹی کے تودے کو بھاری مشینری سے ہٹا نے کا کام جاری ہے۔
ابتدائی طور پر کشک کے مقام پر روڈ کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ آئندہ دو روز تک کشک سے لوہارکی تک تمام روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کلیئر کیا جائے گا واضع رہے حالیہ بارشوں سے کشک اور لوہارکی کے مقام پر کوہلو،دکی قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری پیش آرہی تھی خصوصا مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامناتھا۔
جس پر ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسسز نے ابتدائی طور پرٹریفک کی آمدورفت بحال کی تھی،جبکہ محکمہ مواصلات نے بھی بھاری مشینری قومی شاہراہ پر پہنچا کر مٹی کے تودے ہٹانے کا کام شروع کیا ہے عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹر کی جانب سے حلقے کے منتخب نمائندہ میر نصیب اللہ خان مری اورمحکمہ مواصلات کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔