|

وقتِ اشاعت :   April 6 – 2020

مستونگ : نیشنل پارٹی مستونگ کے تحصیل صدر نثار احمد مشوانی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ملک عبد الرسول لہڑی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیڈٹ کالج مستونگ کو قرنطینہ سینٹر بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے نا اہل صوبائی حکومت کس کرئٹیریا کے بنیاد پر کیڈٹ کالج مستونگ کو قرنطینہ سینٹر بنائینگے جہاں پچاس سے زائد گھر رہائش پذیر ہیں۔

قرنطینہ سینٹر کو گنجان آبادی میں بنانا موجودہ حکمرانوں اور مستونگ انتظامیہ کے غیر سنجیدہ پالیسوں کی وجہ سے کرونا وائرس جیسے موذی وباء کو پورے ضلع میں پھلینے کی مترداف ہیں حکومت بلوچستان کورنا وائرس کے روک تھام کے بجائے موذی وباء کو پھلینے میں سر گردان?ے صوبہ کی دیگر کیڈٹ کالجوں کو قرنطینہ سینٹر بنائیں ہیں۔

وہاں کوئی رہائش پزیر نہیں?ے کیڈٹ کالج مستونگ کے اندر ملازمین اور آس پاس میں گنجان آبادی ہیں قرنطینہ سینٹر کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے ضلع کو اپنے لپیٹ میں لے گا پورے ضلع میں احتیاطی تدابیر نہ ہونے کے برابر?ے ماسک اور گلوز کے نام تک نہیں?ے جو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کار امد ثابت ہوسکے۔

ضلع میں صحت کے سہولتوں کے شدید فقدان ہیں زکام اور سر درد کو کنٹرول نہیں کرسکتے اور اس عالمی موذی وباء جس سے پورے دنیا کے ترقی یافتہ ممالکوں کو شدید متاثرہ کرچکے ہیں اور اسی موذی وباء۔

کو مستونگ جیسے پسماندہ ضلع میں رکھنے سے یہاں کے مقامی آبادی کو شدید خطرات سے دو چار کرنے میں نااہل ڈپٹی کمشنر معاونت کار بنے ہوئے ہیں قرنطینہ سینٹر کو کیڈٹ کالج مستونگ میں ہرگز نہیں ہونے دینگے حکومت بلوچستان اپنے غیر سنجیدہ فیصلوں پر نظرثانی کرکے قرنطینہ سینٹر کو مقامی آبادی سے دور منتقل کیا جائے۔