کوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ مستحقین کی مدد کیلئے پارٹی فنڈ میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مستحقین کی مدد کیلئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ پارٹی کی سماجی تنظیم دردوار میں جمع کرادی ہے اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ مستحق افرادکی مالی معاونت اور راشن کی فراہمی کیلئے پارٹی کی سماجی تنظیم دردوار کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مالی معاونت کرکے انہیں راشن فراہم کیا جاسکے۔