کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ، محمد خان طور اتمانخیل، نور محمد دمڑ اور رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے پارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود خان لونی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کورونا وائرس، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔