خضدار: خضدار میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔ خضدار سٹی سمیت پورے ضلع میں بارہ سینٹرز بنائے گئے ہیں، روزانہ ایک ہزار سے بارہ سو تک مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت ِ پاکستان کی جانب سے متعارف کردہ احساس کفالت /احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت خضدار میں مستحق خواتین د کو رقم کی ادائیگی جاری ہے۔
خضدار میں کل بارہ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ جن میں پانچ سینٹرز خضدار سٹی اور سات سینٹرز تحصیلوں میں قائم کیئے گئے ہیں۔ان سینٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے بارہ سو تک مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام سینٹر ز پر موثر نگرانی قائم کردی گئی ہے۔ نشان و دائرہ لگا دیا گیا ہے۔ جہاں مستحق خواتین مقرر کردہ فاصلے پر رہ کر بالترتیب بائیو میٹرک کے ذریعے رقم کی وصول کرلیتی ہیں۔
دریں اثناء بوائز ماڈل ہائی اسکول کھنڈ خضدار میں قائم سینٹر میں موجود کیش بانٹنے والے احمد نے بتایاکہ ہم گزشتہ دو روز سے مستحقین میں احساس پروگرام کے تحت رقم تقسیم کررہے ہیں اس دوران ہمیں کوئی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا ہے۔سرکاری اہلکار انتظامیہ کے افراد بہتر انداز میں نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور دائرہ کار لگا دیا گیا ہے جہاں ترتیب وار ایک فرد کی صورت میں خواتین کو رقم حاصل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور روزانہ ایک سینٹر سے اسی سے ایک سو مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے