|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2020

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے دسویں این ایف سی کیلئے تکنیکی رکن کی نامزدگی کے بجائے ادیب و دانشور جاوید جبار کی نامزدگی کردی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی لاعلم جبکہ محکمہ خزانہ کے اعلی حکام انگشت بدنداں و حیران رہ گئے

انتہائی باوثوق ذرائع نے آزادی کو بتایا کہ جاوید جبار جو کہ بنیادی طور پر ادیب دانشور اور فلمساز ہیں انہیں حکومت بلوچستان نے دسویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے بلوچستان سے غیر سرکاری رکن نامزد کردیا ہے جبکہ اس نامزدگی کیلئے ہمیشہ تکنیکی طور پر صوبے ملک کی معیشت مالیات اور اقتصادیات پر گہری نظر اور دسترس رکھنے والی شخصیات کی نامزدگی ناگزیر سمجھی جاتی ہے

تاہم بلوچستان حکومت نے گزشتہ نویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے بلوچستان کے سابق سینیئر بیوروکریٹ محفوظ علی خان کو نامزد کیا تھا تاہم اس بار بھی محکمہ خزانہ بلوچستان اور وزیر خزانہ بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو ہی ایک بار پھر نامزد کئے جانے پر غور جاری تھا

کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے جاوید جبار کی نامزدگی کردی اس معاملے پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی سے بارہا رابطے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا لیکن محکمہ خزانہ کے اہم اور وزیر خزانہ کے قریبی ذرائع نے جاوید جبار کی نامزدگی کے معاملے سے لاعلمی ظاہر کردی ہے

محکمہ خزانہ ذمے دار ذرائع نے آزادی کو بتایا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں محفوظ علی خان نے جس کامیابی سے بحیثیت سیکریٹری خزانہ بلوچستان کا معاشی مقدمہ لڑا اور اور اپنا مئوقف دیگر صوبوں کے سامنے منوایا اسکی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے نویں این ایف سی کیلئے انہیں نامزد کیا تھا

تاہم اب بغیر کسی وجہ کے انکی جگہ جاوید جبار کی نامزدگی نہ صرف حیران کن بلکہ صوبے کے مستقبل کیلئے خطرناک ہوگا بلکہ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محفوظ علی خان کی نامزدگی کی صورت میں جو تیاری نویں این ایف سی کیلئے کی گئی تھی اسے آگے بڑھایا جاسکے گا لیکن جاوید جبار صاحب کا کوئی فنانشل یا صوبے کے معاملات کو سمجھنے اور سمجھانے میں محکمہ کو بھی شدید مشکلات پیش آئینگی

One Response to “بلوچستان وزیر خزانہ اور محکمہ لاعلم محفوظ علی خان نظر انداز جاوید جبار بلوچستان سے این ایف سی رکن نامزد”

  1. Riaz Ahmed Raisani

    No is else can present the case of Balochistan province better then Mahfooz Ali Khan, CM Balochistan should revisit his decision and nominate Mahfooz Ali Khan.

Comments are closed.