|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا کے ٹڈی دل کی افزائش نسل سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ہے لاکھوں کی تعداد میں کچھی، نصیر آباد ڈویڑن، سبّی ڈویڑن میں ٹڈی دل کی افزائش نسل ہوئی ہے
سردار یار محمد رندکا کہناہے مرکزی و صوبائی حکومت ایریل اسپرے کیذریعے ٹڈی دل کی افزائش نسل روکے اور ہاتھ والے اسپرے یا ٹریکٹر کے زریعے اسپرے سے اس تباہی کو نہیں روکا جاسکتا گزشتہ سال آنے والے ٹڈی دل کے جھرمٹوں نے انڈے دیے تھے جن کی اب افزائش نسل ھورہی ہے ٹڈی دل کی تعداد لاکھوں میں ھے
سردار یار محمد رند نے مزید کہا کے اگر ٹڈی دل کی افزائش نسل کو نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں خوراک کا بحران پیدا ھوسکتا ھے ٹڈی دل فصلوں کو نقصان پہنچا رہی ھے شاہراہوں اور فصلوں پر ٹڈی دل کی بہتات سے عوام اور زمیندار نہایت پریشان ہیحکومت اس حوالے سے جلد سے جلد لائحہ عمل مرتب کرے