ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں کورونا کے بڑتے ہوئے کیسز پیش نطر محکمہ صحت کے حکام نے نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اللہ یار میں 6نجی اسپتالوں کو سیل کردیا ہے۔
جبکہ شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی آنے کے بعد تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں مکمل طور پر کھل گئی ہیں شہری جگہ جگہ ہجوم بنا کر خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سخت بنانے کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا شہریوں کی بڑی تعداد غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گشت کرتے رہے ہیں۔
جس کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ناممکن نظر آرہا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں سختی کی جائے۔
ڈیرہ اللہ یار، محکمہ صحت کی کارروائی6نجی اسپتال سیل کردیئے
وقتِ اشاعت : April 19 – 2020