کوئٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ند ا کاظمی نے کووڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز کومدنظررکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عملدرآمد کریں تاکہ وہ اس عالمی وباء سے خود کومحفوظ رکھ سکیں،شہر میں دفعہ144نافذ اور لاک ڈاؤن کیاگیاہے عوام انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ انتظامیہ سختی سے نمٹ رہی ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاینٹی کرپشن موومنٹ بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں فضل محمد نورزئی،قائم شاہ،یونس خلجی سمیت دیگر شامل تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھروں میں رہے اور غیر ضروری باہر نہ نکلے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اورعوام کو چاہیے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز کے دئے گئے ہدایات پر عمل کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بناسکتے ہیں۔
کرونا وائرس سے مقابلہ ہم اس وقت کرسکتے ہیں جب ہم اللہ کے رسول کے بتائے ہوئے سنت پر عمل پیرا ہو ہم سب کو چاہئے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام کے جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس کے بعد سے آج تک ہم کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا گشت کررہے ہیں۔
قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جارہا ہے مختلف علاقوں میں نوجوان کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے ہیں جن پر بھی144کے تناظر میں پابند عائد کی جاچکی ہے اہم ایسے لوگوں سے بار بار اپیل کرتے آرہے ہیں کہ خدار گھروں میں رہے اپنی اور اپنے گھروالوں کی حفاظت کریں اور ہماری سختی کرنے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ آپ اور آ پ کے گھر والے محفوظ رہے۔