اہم ترین
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تیسرے دن بھی جاری
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے تیسرے دن کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے جس میں اراکین اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بارے میں مزیدانقلاب طبقہ اشرافیہ کو دائیں بائیں کھڑاکرنے سے نہیں آتا،احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا سیاسی ایجنڈے کے لیے لوگوں کو مذہبی طور پر بلیک میل کیاجارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قادری اورعمران منتیں کرکے لوگوں کو دھرنےمیں بلارہے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے میں اردو اور انگلش میڈیم انقلاب کی تقسیم ہے، اردو میڈیم انقلاب میں لاشوں، قبروں اور کفن کی بات ہوتی ہے ، جبکہ انگلش میڈیم انقلاب میں امن اور استحکام کی بات ہوتی ہے،جو ایک کھلا تضاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ دھرنوں نے 14 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا، لیکن سیاسی جماعتوں کا اتحاد دھرنے والوں کے خلاف دیوارچین بن گیا۔یوم آزادی کو ملک کو تقسیم کرنے کا دن بنا دیا گیا، احسن اقبال
احسن اقبال نے سوال کیا کہ میں سمجھنے سےقاصرہوں کہ قادری اورعمران نے14اگست کاانتخاب کیوں کیا؟ ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر تو قومیں پرچم تھام کریکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہیں، لیکن دونوں رہنماؤں نےایٹمی طاقت کی حامل مملکت کی جگ ہنسائی کرائی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں میں جتنی دشمنی ان لوگوں نے کی، اتنی دشمنی ہمارا بدترین دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر اپنا اتحاد بناکر پارلیمنٹ کے اندر موجود لوگوں کو ایک سیسہ پلائی دیوار میں تبدیل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام پاکستانیوں نے دھرنوں کی سیاست مسترد کردی ہےاور پاکستانی عوام کا مستقبل سیاسی استحکام میں ہے۔ملک میں کنٹینر انقلاب لایاجارہا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
آج عوام پارلیمنٹ سے لاتعلق ہیں، رضا ربانی
‘قیادت پر انگلی اٹھانے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں’
ان کا کہنا تھا کہ ہم قیادت پر انگلی اٹھانے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں، لیکن اس وقت مذاکرات جاری ہیں ہم ماحول کو خراب کرنا نہیں چاہتے۔سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کل ذوالفقار علی بھٹو پر انگلی اٹھائی گئی جس نے جمہوریت کی بناد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ غصہ اگر شاہ محمود قریشی پر تھا تو خورشید شاہ پر کیوں نکالا گیا۔ہم نے کبھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں کیا، رضا ربانی
ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقادر علی بھٹو کو پھانسی دی گئی ہم سسٹم میں رہے، اور جب محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تو ہم نے کہا کہ ‘پاکستان کھپے’پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے دور میں مشکل سے مشکل دور آیا، لیکن ہم نے کبھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں کیا۔ ان کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن قابلِ مذمت ہے، لیکن اس میں کہا جارہا ہے کہ سسٹم کو ڈی ریل کردو۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کا راستہ ڈی چوک پر نظر نہیں آتا ہے۔ اگر 58 ٹو بی ہوتا تو اسمبلیاں کب کی ختم ہوچکی ہوتیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ لوگ انقلاب کی بات کررہے ہیں، یہ کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں اور کیسانوں کے بغیر کون سا انقلاب ہوتا ہے۔؟ انہوں نے بھی کہا کہ کل توپوں کا رخ پی پی پی پر کیا۔‘سازشوں کا مقابلہ صرف متحد پارلیمنٹ کرسکتی ہے’
پی پی پی رہنما رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سازشوں کا مقابلہ صرف متحد پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی خودمتکاری واپس لینے کی کوشش کی گئی تو تین صوبوں پر متحمل نہیں ہوں گے۔ ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ آئین خود اپنا دفاع کرتا ہے کہ اور 18 ویں ترمیم کے بعد سے ان مخلاف قوتوں کے لیے اسیا کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آمریت قبول نہیں ہے، خواہ وہ کسی بھی صورت ہو۔یہ پارلیمنٹ پر پہلا اور آخری حملہ نہیں
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اقتدار کی جنگ ہے اورجب تک کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے اس طرح کی سازشیں جنم لیتی رہیں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہمیں ابھی جزوی کامیابی ملی ہے، لیکن ابھی جنگ جاری ہے اور پارلیمنٹ پر یہ کوئی پہلا اور آخری حملہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام سازشوں کا مقابلہ صرف اور صرف ایک متحد پارلیمنٹ کرسکتی ہے۔پارٹیاں بدلنے والے باغی نہیں ہوتے، حاجی عدیل
اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے حاجی عدیل نے کہا کہ باغیوں کی بات کی جاتی ہے، لیکن ہماری تاریخ تو باغیوں سے بھری پڑی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بلے شاہ باغی نہیں تھے؟ کیا خوشحال خان خٹک مغلوں کے خلاف باغی نہیں تھے؟ انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایئر کنڈیشنڈ کنٹینر میں رہ کراور پھر چند گھنٹوں کے لیے گھر جاکر اپنے آپ کونظام کے خلاف باغی کہنا غلط ہے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی باغی نہیں کہلاتا، اصل بغاوت پارٹی میں رہ کر ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب بلٹ پروف گاڑیوں اور کنٹینرمیں بیٹھ کر نہیں آتا۔ حاجی عدیل نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔عمران خان طالبان خان کا کردار ادا کررہے ہیں،حاجی عدیل
سینیٹر حاجی عدیل نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ اور دھرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کےدوران صرف طالبان خان ہی ایساکام کرسکتےہیں۔ انھوں نے عوامی تحریک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری30 ہزارگرفتارافراد کے نام و پتے بتائیں، ہم رہا کرادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں خاندان حکومت کر رہے ہیں۔ نئی نسل موروثی سیاست کو پسند نہیں کرتی اور ہمیں نظام اور رویوں کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ دھرنےوالوں کووزیراعظم کےاستعفےکو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ہم چور دروازوں سے پارلیمنٹ اور لاجز آتے ہیں، حاجی عدیل
جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، مشاہد حسین
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ موجودہ سیاسی حل نکالا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے مسائل کوئی فرد یا ادارہ تنہا ہو کر حل نہیں کرسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی ایس کا اب دوسرا ہدف پاکستان اور افغانستان ہے۔ انھوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ بادشاہت کے مغل مائنڈ سیٹ کے بجائے نیلسن منڈیلا کا مائنڈ سیٹ اپنایا جائے۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تقرری وزیراعظم کا ایک بہت اچھا فیصلہ تھا۔
2014-09-04 11:57:412014-09-04 12:16:36
‘طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو دھرنے والوں سے کیوں نہیں’
انقلاب تلواروں اور بندوقوں سے نہیں آیا کرتا،پروفیسر ساجد میر
2014-09-04 11:57:31
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے تیسرے سیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔2014-09-04 10:52:11
وزیراعظم کی مذاکراتی جرگے سے ملاقات
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں مذاکراتی جرگے سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ بحران کو حل کرنے کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں سابق وزیر داخلہ رحمان، لیاقت بلوچ، کلثوم پروین اور غازی گلاب جمال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بحران کا سیاسی انداز میں پُرامن حل چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران جرگے نے پی اے ٹی اور تحریکِ انصاف سے ہونے والے مذاکرات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔2014-09-04 01:00:06
بجلی کے بل اگر ادا کردیے تو دو ماہ کے بعد بجلی اور مہنگی ہوگی، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ بجلی کے بل اگر ادا کردیے تو دو ماہ کے بعد بجلی اور مہنگی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی تحریک میں اب دیکھتےجائیں لوگ کیسےبڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی وزیراعظم اگرجھوٹ بولےتووہ نہیں بچ سکتاجبکہ حکمران 80 ارب یر ملکی دوروں پر خرچ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں سب سے بڑے سرمایہ کار شریف برادران ہیں۔2014-09-04 00:53:32
پاکستانیوں سے زیادہ مغرب میں جانوروں کے حقوق ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے زیادہ مغرب میں جانوروں کے حقوق ہوتے ہیں۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ظالم کامقابلہ کرنے اورحقوق کی جنگ کے لیے نکلےہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جتنی زیادہ جمہوریت اتنےزیادہ حقوق ہوتے ہیں جبکہ جوانسان آزاد ہوتے ہیں وہ آگے بڑھتےہیں۔2014-09-04 00:49:03
عوامی تحریک کے سیاسی جرگے اور حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم
پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ سیاسی جرگے اور حکومت کے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام فریقین مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ ڈیڈ لاک ختم ہونا بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر ایک بڑا پریشر ہے کہ چین کے صدر آرہے ہیں۔ اس موقع پر احسان اقبال کا کہنا تھا کہ جب کسی نتیجے پر پہنچیں گے تو اکٹھے بتادیں گے، قیاس آرائی بات چیت کے عمل کو متاثر کرسکتی ہے۔ انہوں کہا کہ عوامی تحریک سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔2014-09-04 00:29:59
حکومتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات میں واضح پیشرفت نہیں ہوسکی، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کمیٹی کا حصہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں واضح پیشرفت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے کل ہونےوالے مذاکرات میں مثبت نتائج کاامکان ہے2014-09-04 00:29:53
حکومتی ٹیم کے تحریک انصاف کی ٹیم سے مذاکرات شروع
حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاکستان تحریک انصاف کی تیم کے ساتھ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد ان مذاکرات کے دوران کسی پیشرفت کی امید کی جارہی ہے۔2014-09-04 00:29:44
نواز شریف نے 11 مئی کو جمہوریت ڈی ریل کی، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 11 مئی کو جمہوریت ڈی ریل کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے چار حلقوں کی بات کی تھی کیوں کہ میں جانتا تھا کہ اگر یہ حلقے کھل گئے تو سب کچھ کھل جائے گا۔2014-09-04 00:29:39
نواز شریف نے کرپشن کیس پر گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، عمران خان
عمران خان نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف نے کرپشن کیس پر گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نوازشریف نے اپنے لیے الگ اور عوام کیلیے الگ قانون بنالیا ہے۔ ان کے مطابق خودغرض اور بزدل ظلم کیخلاف کھڑےنہیں ہوتے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں، لمبا چلنے والا مقابلہ ہے۔2014-09-04 00:29:34
موجودہ نظام سےایک خاص طبقہ فائدہ اٹھارہاہے،عمران خان
2014-09-04 00:29:26