ماشکیل: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس ایک عالمی وبا ہے اس سے پوری دنیا متاثر ہے مگر ہمارے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے غریب ترین لوگ اس عالمی وبا کے لاک ڈان سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے لاک ڈان کے دوران غریب لوگوں اور اجرت پر کام کرنے والوں کے لئے امدادی راشن کا اعلان کیا تھا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کر کے یا جس ذرائع سے کروڑوں روپے کے فنڈز اکھٹا کر کے راشن دینے کا اعلان کیا تھا مگر انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پنجگور میں راشن سیاسی بنیادوں پر تقسیم کئے جارہے ہیں اور لاک ڈان سے متاثر ہونے والے لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈان سے سب سے زیادہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور گیراج والے ریڑھی بان ڈرائیور بسوں کے منشی حجام موچی سمیت دیگر لوگ متاثر ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لئے آنے والے راشن کو برسر اقتدار جماعت اپنے پارٹی یونٹوں میں تقسیم کرکے غریبوں کی حق تلفی کر رہا ہے جو کہ انتہائی نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران سیاسی بنیادوں پر تقسیم سے یہی اندازہ ہو رہا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت کو غریب عوام سے دوستی نہیں بلکہ کوروناوائرس امدادی پیکج کے راشن کو بلدیاتی الیکشن کے لئے استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈان کے دوران ان غریب لوگوں کی بدعاوں بھیجنا چاہیے جن کے بچے بغیر روٹی کے سو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بے قاعدگیوں اور غریب طبقے کے لوگوں کے ساتھ پونے والے ان نا انصافیوں کے بھی زمہ دار ہے انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور کمشنر مکران سے کہا کہ پنجگور میں کروڑوں روپے کے راشن کی تقسیم کا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے بصورت دیگر بلوچستان نیشنل پارٹی غریب لوگوں کی حق تلفی برداشت نہیں کرے گی اور احتجاج کا حق محفوظ رکھی ہے انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے ساتھ انصاف کی جائے۔