کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں لیموکی فی کلوقیمت میں 300 روپے کا اضافہ، عوام قیمت سن کر پریشان، غریب عوام گرانفروشوں کے رحم وکرم پر،رمضان سے پہلے لیموسبزی مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو فروخت ہوتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سبزی مارکیٹ میں رمضان کے شروع ہوتے ہی لیموکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں کوئٹہ کے سبزی مارکیٹ میں رمضان سے قبل لیموفی کلو100 روپے فروخت کیاجاتاتھا۔
رمضان شروع ہوتے ہی لیمو فی کلو400 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں لیموں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اس لئے خریداروں کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سبزی فروش ان کی قیمتیں بھی بڑھا دیتے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامہ بھی آویزاں نہیں اس لئے گرانفروش اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور انتظامیہ کارروائی سے قاصر دکھائی دیتی ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ اور سخت ترین معاشی حالات کے دوران بھی گرانفروش عوام کا خون چوس رہے ہیں حکومت اس کا سختی سے نوٹس لے اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے تاکہ عوام کو اس بابرکت ماہ اور لاک ڈاؤن سے پریشان غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔