کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی طرف سے8 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کی پالیسی از خود حکومت کا غیر جمہوری ہونے کا اعتراف ہے اور اپنے منتخب کرانے کا مقصد واضح کیا۔نیشنل پارٹی 18 ویں کو رول بیک اور این ایف سی ایوارڈ میں کمی یا نظرثانی کو کسی صورت قبول نہیں کریگی بیان میں کہا گیا کہ ملک کی سیاسی معاشی سماجی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی جمہوریت کے استحکام سے ہے۔
اور 18ویں ترمیم اس کا عملی شکل ہے۔جس پر عمل درآمد کرنے کی مکمل اور فوری ضرورت ہے کیونکہ چھوٹے اکاہیوں کی احساس محرومیوں اور محکومیوں کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ وسائل کے منصفانہ تقسیم اور قومی احترام اور برابری کے اصول کو قائم کرنا ہے بیان میں کہا گیا کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے خاتمہ کی منفی پالیسی پر تعجب نہیں ہوا۔
کیونکہ ملک کے باشعور عوام بخوبی یہ ادارک رکھتی ہے کہ موجودہ حکومت کو 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے اور صوبوں کو محروم رکھنے اور جمہوریت و جمہوری قوتوں کو کمزور کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔جس کو ہر حال میں سلیکٹڈ حکومت نے نھبانا ہے بیان میں کہا گیا کہ ملک کی جمہوری قوتوں کو جمہوریت کے فروغ اور 18ویں ترمیم کے تحفظ کے لئے اپنا جمہوری کردار ادا کرنے کے لئے یکجا ہونا ہوگاجو ملک کی حقیقی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے